ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا جیوتشی سے ملنے کے لئے وزیر صحت نے کیا تھا سرسی کا دورہ ؟

کیا جیوتشی سے ملنے کے لئے وزیر صحت نے کیا تھا سرسی کا دورہ ؟

Mon, 01 Feb 2021 13:19:16    S.O. News Service

سرسی یکم فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے غیر سرکاری کام سے سرسی کا جو نجی دورہ کیا تھا اس تعلق سے ضلع کے سیاسی حلقوں میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ اس دورے کا مقصد ریاستی کابینہ میں ہورہے عہدوں کے رد و بدل سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک مشہور جیوتشی سے ملاقات کرنا تھا۔

کنڑا میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق   ڈاکٹر سدھاکر نے اچانک ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرسی پہنچ کر بغیر کسی سیکیوریٹی کے ایک نجی کار میں یلاپور تک کا سفر کیا اور مشہور جیوتش ڈاکٹر ناگیش بھٹ  کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس دورے کے تعلق سے سیکیوریٹی انتظام یا پھر محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ملاقات وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ  ڈاکٹر سدھاکر ایک نجی اخبار کے ایڈیٹر کے ساتھ بنگلورو سے سرسی پہنچے تھے اور اسی کے ساتھ جیوتش کے گھر پہنچے تھے۔

    سمجھا جا رہا ہے کہ وزاتی قلمدانوں کے چھن جانے یا تبدیل کیے جانے کے سلسلہ سے پریشان ڈاکٹر سدھاکر اپنے قلمدان پر گرفت مضبوط کرنے اور سیاسی مستقبل کو محفوظ کرنے کے تعلق سے جیوتشی سے صلاح و مشورہ کرنے اور اپنے ستاروں کا کھیل جاننے کی نیت سے یلاپور تک کا خفیہ سفر کیا تھا۔


Share: